کینیڈا میں افغان شہری داعش سے تعلقات کے الزامات پر گرفتار

0

ٹورنٹو – کینیڈا کی پولیس نے دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر عالمی سطح پر دہشت گردانہ کارروائیوں اور داعش سے روابط میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ داعش کو مالی وسائل فراہم کرنے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پروپیگنڈا چلانے اور قتل کے منصوبے بنانے میں ملوث تھا۔

کینیڈا کی پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے اور ایسے اقدامات بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق گرفتار افغان شہری عالمی دہشت گردانہ نیٹ ورک کے ساتھ روابط رکھتا تھا اور مختلف ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.