برطانوی لبرل ڈیموکریٹس کا اسرائیلی وزراء پر پابندیوں کا مطالبہ

برطانوی لبرل ڈیموکریٹس کا اسرائیلی وزراء پر پابندیوں کا مطالبہ

لندن – فلسطینی مغربی کنارے میں 19 نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کے بعد برطانیہ کی حزبِ اختلاف جماعت لبرل ڈیموکریٹس نے اسرائیلی کابینہ کے اراکین پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

لبرل ڈیموکریٹس کے رکن پارلیمنٹ کالم ملر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ دانستہ طور پر دو ریاستی حل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی بستیوں کی توسیع بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر برطانوی حکومت کو محض مذمتی بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

کالم ملر نے مطالبہ کیا کہ صہیونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر پابندی لگائی جائے اور ان کی برطانیہ میں درآمد فوری طور پر بند کی جائے۔ ان کے مطابق اسرائیلی حکومت کو واضح پیغام دیا جانا چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے فیصلوں کے باوجود برطانوی حکومت کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔ جماعت کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر عالمی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور امن کی تمام کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے