جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی ناکام، تکنیکی خرابی کے بعد مشن تباہ

South Korea's first commercial space launch vehicle fails, mission aborted after technical glitch

سیئول – جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی ہان بٹ-نانو کی پرواز لانچ کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہو گئی۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق منگل کو پیش آنے والے اس واقعے میں راکٹ مشن مکمل نہ کر سکا۔ ہان بٹ-نانو، جسے جنوبی کوریا کی خلائی کمپنی اِنّو اسپیس نے تیار کیا تھا، مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 13 منٹ پر برازیل کے الکانتارا اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

لانچ کے فوراً بعد راکٹ میں غیر معمولی خرابی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ممکنہ طور پر دھماکے سے تباہ ہو گیا اور مشن ناکام قرار پایا۔

اس حوالے سے تاحال اِنّو اسپیس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے