اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری اور عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے دو ہفتوں میں رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس طلب کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری دلائل ریکارڈ پر لانے سے متعلق متفرق درخواست بھی منظور کر لی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ فریقین کو دو ہفتے میں رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یپلز یونٹی نے پی آئی اے کی تئیس دسمبر دوہزار پچیس کی بولی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ بولی میں عارف حبیب کنسورشیم کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ درخواست میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کی دسمبر دوہزار پچیس کی منظوریوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت اکتوبر دوہزار چھبیس کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
