Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»ملٹی میڈیا»2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟
ملٹی میڈیا

2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟

EditorBy Editorدسمبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

گوگل رپورٹ 2025 میں پاکستانیوں کی سرچ ترجیحات اوردلچسپیاں سامنے آ گئیں۔رپورٹ کےمطابق پاکستانی صارفین نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم اس سال کے ٹرینڈز میں ایک دلچسپ اور حیران کن حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ ایتھلیٹس کی فہرست میں سرحد پار سے تعلق رکھنے والے بھارتی کرکٹر ابھشیک شرما سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔

مقامی کرکٹ کے حوالے سے بھی انٹرنیٹ صارفین کافی متحرک رہے اور انہوں نے حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس اور صائم ایوب جیسے ابھرتے ہوئے ستاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی دکھائی۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیت رہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی منظر نامہ اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔

سیاسی شخصیات کےبعدجس نام نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دھوم مچائی وہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اورمعروف گلوکار عاطف اسلم ہیں،جو اپنی اپنی فیلڈز میں عوامی مقبولیت کے لحاظ سے نمایاں پوزیشن پر رہے۔

شوبزانڈسٹری کےحوالے سے بھی پاکستانی صارفین کےذوق میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ رپورٹ کےمطابق رواں برس اداکارہ ماہرہ خان، اقرا عزیز اور ہانیہ عامر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول رہیں اور ان کی نجی و پیشہ ورانہ زندگی صارفین کے لیے مرکزِ نگاہ بنی رہی۔

مرد اداکاروں میں فہد مصطفیٰ اور وہاج علی بھی سرچ ٹرینڈز میں سرفہرست رہے،جبکہ دانش تیمور اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کی غیر معمولی کامیابی کی وجہ سے خبروں اور سرچ انجن پر چھائے رہے۔ گوگل کے یہ ٹرینڈز ثابت کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین کھیل، سیاست اور ڈرامہ انڈسٹری کے ہر چھوٹے بڑے واقعے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

یہ اعداد و شمار نہ صرف عوامی پسند کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ آنے والے سال کے لیے نئے اسٹارز کی مقبولیت کا اشارہ بھی دیتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    نئے شناختی کارڈ کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف آئی آر درج کروانا لازمی نہیں۔ نادراحکام

    نومبر 21, 2026

    پاکستان:ایک سال میں 94لاکھ سائبر حملے

    نومبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.