2025ء پاک–امریکا تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال: سفیر رضوان سعید شیخ

2025ء پاک–امریکا تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال: سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن – امریکی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نئے سال کے موقع پر کہا ہے کہ 2025ء پاک–امریکا تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال رہا۔

سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تعلقات میں گزشتہ سال نمایاں مثبت تبدیلی دیکھی گئی، اور پاک–امریکا اعلیٰ قیادت کے درمیان متعدد روابط قائم ہوئے، جس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ دوطرفہ شراکت داری وقت کی کسوٹی پر پورا اترے گی اور پائیدار تعلقات کے لیے تمام فریقوں کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے