پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری
ڈھاکہ — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف آئندہ بین الاقوامی سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم مارچ 2026 میں ون ڈے اور مئی 2026 میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ 2026 تک کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 مارچ 2026 کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 9 مارچ 2026 کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔
دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جو مئی 2026 میں کھیلی جائے گی۔
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی 2026 کو شیڈول کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 مئی 2026 کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔
یہ سیریز نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے عالمی درجہ بندی کے اعتبار سے اہم ہوگی بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس کے حصول کے لیے بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔