پاکستان آرمی کے زیر اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا آغاز
پاکستان آرمی کے زیر اہتمام اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 ملک بھر میں مرحلہ وار منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 31 دسمبر 2025 سے ہو چکا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہا۔ اس قومی مقابلے میں ملک کے مختلف علاقوں سے ابھرتے ہوئے ریسلرز شرکت کر رہے ہیں۔
نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ چار مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلا مرحلہ ضلعی سطح پر 31 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک منعقد ہو رہا ہے۔
دوسرا مرحلہ ڈویژنل سطح پر 15 جنوری سے 20 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔
تیسرا مرحلہ صوبائی سطح پر 25 جنوری سے 30 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا۔
چوتھا اور فائنل مرحلہ 5 سے 10 فروری 2026 تک سیالکوٹ میں منعقد کیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اس چیمپئن شپ کو ملک میں ریسلنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔