وینزویلا کے صدر کی امریکی اغوا پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

0

جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت اغوا کیے جانے کے غیر معمولی واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پیر کے روز منعقد ہو گا، جس میں وینزویلا کی صورتحال، امریکی کارروائی کے قانونی پہلوؤں اور خطے پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رکن ممالک نے اس پیش رفت کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری مشاورت کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی کارروائی اور وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ لاطینی امریکا، روس، چین اور دیگر ممالک نے اس اقدام پر تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں ممکنہ طور پر جنگ بندی، سفارتی حل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری سے متعلق مسودہ قراردادوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.