پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بولی: انویریکس سولر انرجی پہلے اہل خریدار کے طور پر سامنے آگئی

0

اسلام آباد — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی کے عمل میں دلچسپی رکھنے والے پہلے خریدار کا نام سامنے آ گیا ہے۔ انویریکس سولر انرجی نے ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار پاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو اپنی مضبوط ویژن، اعتماد اور اسٹریٹجک سوچ کی بنیاد پر اہل بولی دہندگان کی فہرست میں سب سے پہلے شامل کیا گیا ہے، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کمپنی پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انویریکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ذاکر علی نے اس موقع پر کہا کہ ان کی کمپنی کرکٹ، شائقین اور پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہے کہ پاکستان کو توانائی اور کھیل دونوں شعبوں میں انرجائز کیا جائے۔

محمد ذاکر علی نے مزید کہا کہ انویریکس سولر انرجی ملک کی معاشی ترقی، نوجوانوں کے فروغ اور کھیلوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے باضابطہ نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.