یونان کی فضائی حدود میں تکنیکی خرابی، یورپ بھر میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار

0

یورپ بھر میں ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب یونان کی فضائی حدود میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

ریڈیو فریکوئنسی نظام میں خرابی کے باعث یونان کے بیشتر ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی، جس کے نتیجے میں تعطیلات کے اختتامی دنوں میں سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس کر رہ گئے۔

یونانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خرابی کا آغاز صبح کے وقت ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن کو متاثر کر دیا اور متعدد ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت تقریباً مکمل طور پر رک گئی۔

اگرچہ یونان اور خطے کی فضائی حدود سے گزرنے والی چند پروازوں کو محدود اجازت دی گئی، تاہم زیادہ تر پروازیں منسوخ یا طویل تاخیر کا شکار رہیں، جس سے یورپ کے مختلف ممالک میں سفری نظام درہم برہم ہو گیا۔

حکام کے مطابق دوپہر کے بعد پائلٹس نے بیک اپ ریڈیو فریکوئنسیز کا استعمال شروع کیا، جس کے بعد جزوی طور پر فضائی آمد و رفت بحال ہو سکی۔ تاہم اتوار کی شام تک تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.