امریکی حملے میں 100 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا

0

کراکس –  وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملے میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری بیان کے مطابق اس سے قبل ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ظاہر نہیں کی گئی تھی، تاہم وینزویلا کی فوج نے اپنے 23 ہلاک اہلکاروں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر مادورو کے سیکیورٹی دستے کے متعدد اہلکاروں کو ٹھنڈے خون میں قتل کیا گیا۔

دوسری جانب کیوبا نے بھی تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں تعینات اس کے فوجی اور انٹیلی جنس اہلکار امریکی کارروائی میں مارے گئے۔

وزیر داخلہ کابیلو کے مطابق امریکی چھاپے کے دوران صدر مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی جبکہ خود نکولس مادورو کی ٹانگ زخمی ہوئی۔ دونوں اس وقت زیرِ حراست تھے۔

کابیلو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے ہفتہ وار پروگرام کے دوران کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو “دلیر” قرار دیتے ہوئے ان کے لیے ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔

وینزویلا میں جاری صورتحال کے بعد خطے میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.