Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، ملائیشیا چیمپئن بن گیا

اکتوبر 24, 2026

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اکتوبر 24, 2026

بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان، نثار علی کپتان مقرر

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان ورلڈ کپ 2026 کے لیے تاریخی ’’پریفرڈ پلیٹ فارم‘‘ معاہدہ
کھیل

فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان ورلڈ کپ 2026 کے لیے تاریخی ’’پریفرڈ پلیٹ فارم‘‘ معاہدہ

EditorBy Editorجنوری 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
FIFA and TikTok sign historic ‘preferred platform’ deal for World Cup 2026
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

فیفا اور ٹک ٹاک نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ڈیجیٹل کوریج کو وسعت دینے اور شائقین کو منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ’’پریفرڈ پلیٹ فارم‘‘ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد فٹ بال کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک کو فیفا کا پہلا باضابطہ ترجیحی پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شائقین کو میچز کے پردے کے پیچھے کے مناظر، خصوصی ڈیجیٹل مواد اور انٹرایکٹو فیچرز تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔ ٹک ٹاک پر ایک مخصوص ’’فیفا ورلڈ کپ 2026 ہب‘‘ قائم کیا جائے گا جہاں میچ ٹکٹوں، دیکھنے کی معلومات اور گیمنگ سہولیات سمیت مختلف سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

معاہدے کے تحت براڈکاسٹرز اور آفیشل میڈیا پارٹنرز کو ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ، میچ کلپس شیئر کرنے اور اشتہارات کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ٹک ٹاک فیفا کے انٹلیکچوئل پراپرٹی حقوق کے تحفظ کے لیے پائریسی کے خلاف سخت پالیسیاں نافذ کرے گا۔

فیفا اور ٹک ٹاک پہلی مرتبہ مشترکہ طور پر ایک جامع ’’کریئیٹر پروگرام‘‘ بھی شروع کریں گے، جس کے تحت دنیا بھر سے منتخب کریئیٹرز کو پریس کانفرنسز اور تربیتی سیشنز تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے فالوورز کو ورلڈ کپ کے مناظر ایک نئے اور منفرد زاویے سے دکھا سکیں۔

فیفا کے سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافسٹروم نے کہا کہ مقصد فیفا ورلڈ کپ 2026 کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ شائقین تک پہنچانا ہے اور اس کے لیے ٹک ٹاک سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا، جبکہ ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف کنٹینٹ جیمز اسٹافورڈ کے مطابق پلیٹ فارم پر فٹ بال کے مواد کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 42 فیصد صارفین لائیو میچز دیکھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ معاہدہ 2023 کے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کے بعد طے پایا ہے جس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اربوں بار دیکھی گئیں، اور اب 2026 کے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کو ڈیجیٹل دنیا میں نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اس تعاون کو مزید وسعت دی گئی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، ملائیشیا چیمپئن بن گیا

    اکتوبر 24, 2026

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    اکتوبر 24, 2026

    بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان، نثار علی کپتان مقرر

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.