تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

0

دمبولا  – تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور دونوں ٹیموں کے لیے میچ کو 12، 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کوشال مینڈس نے 30، دھننجایا ڈی سلوا نے 22، چارتھ اسالنکا نے 21 جبکہ کامل مشارا نے 20 رنز بنائے۔

بارش کے باعث ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہونا تھا تاہم یہ 8 بج کر 30 منٹ پر ممکن ہو سکا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ مختصر ہونے کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نافے نے ڈیبیو کیا جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ تیسرے میچ میں سری لنکا کی فتح کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.