بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور  دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز  واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا۔

امریکی ریسرچ گروپ ‘انڈیا ہیٹ لیب’ (India Hate Lab)  نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز  واقعات پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مسلمانوں اور  دیگر  اقلیتوں کے خلاف  ایک ہزار 318 نفرت انگیز  واقعات رپورٹ ہوئے جو  2024 کے ایک ہزار  165 اور 2023  میں رپورٹ ہونے والے  واقعات سے  زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات مودی کی جماعت بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہوئے  جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک سب سے زیادہ 100 واقعات درج کیے گئے۔

رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ سمیت دیگر  بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا جنہوں نے مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت انگیز  واقعات میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا کہہ چکی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے