اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور خان کی شادی کی تقریبات شروع، شوبز شخصیات کی شرکت

0

شوبز سے وابستہ شخصیات نے اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور خان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی، جہاں مہندی کی تقریب میں دلہا، دلہن اور ان کے دوستوں نے ڈانس کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

حنا آفریدی نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اس وقت ڈرامہ ’’راجا رانی‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بھی مداحوں اور ناقدین سے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ حنا نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری شیئر کی تھی، جس کے بعد ان کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے، اور تصاویر ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مداحوں کو بتایا گیا کہ ان کی چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.