وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف ایف سی او گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں گروپ نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں آئی ایف ایف سی او گروپ کی سرمایہ کاری تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے، جبکہ گروپ 2006ء سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایف ایف سی او نے پاکستان میں ایک ریفائنری سے کاروبار کا آغاز کیا تھا، جبکہ اب گروپ کی 2 ریفائنریز اور 5 مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایف ایف سی او پاکستان میں روزگار اور مقامی پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کے فروغ اور مزید سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی
