ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی (AI) تصویر جاری کر دی
واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے عزم کو ایک نئی بصری شکل میں پیش کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں گرین لینڈ کو امریکی علاقے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ گرین لینڈ پر فتح کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک سفارتی پیغام کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ٹرمپ اپنی سابقہ دعووں اور گرین لینڈ پر کنٹرول کے موقف کو مزید اجاگر کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گرین لینڈ، ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے اور ٹرمپ نے گزشتہ برس اس پر امریکی قبضے کے امکانات کو کھلے عام بیان کیا تھا۔ اس اقدام نے نہ صرف ڈنمارک بلکہ یورپی ممالک میں بھی تشویش پیدا کی تھی، کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی خود مختاری کے اصولوں سے ٹکراؤ کا باعث بنتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر فوری طور پر وائرل ہو گئی اور صارفین اور تجزیہ کاروں کے درمیان گرین لینڈ کے معاملے پر دوبارہ بحث چھڑ گئی ہے۔