آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  8رکنی کابینہ میں مصطفیٰ بشیر، راجہ ثاقب مجید، سردار میرا کبر، کرنل(ر)وقارنور، اظہرصادق،راجہ ریاست، عمیرنعیم اور عبدالرحمٰن آرائیں نے بطور وزیر حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں منعقد ہوئی جس میں  وزیراعظم آزاد کشمیرافتخارگیلانی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہناہے کہ دوسرے مرحلے میں مزید وزرا اور مشیر بھی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے