فیفا صدر جیانی انفنٹینو کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

0

زیورخ — عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان کے دورے کا وعدہ کیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئی قیادت سامنے آئی ہے اور موجودہ صدر شاندار انداز میں کام کر رہے ہیں، جو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

جیانی انفنٹینو نے پاکستان کو فٹبال کے حوالے سے ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے درست سمت میں مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان ایشیا کی ایک مضبوط فٹبال ٹیم بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور خواہش ہے کہ پاکستان مستقبل میں ایشیائی فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

فیفا صدر کے اس اعلان کو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اعتماد بڑھے گا بلکہ ملک میں فٹبال سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.