ایران کی جانب بڑی امریکی بحری و فضائی فورس روانہ ہوچکی، ٹرمپ

0

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب ایک بڑی بحری اور فضائی فوجی طاقت روانہ کر دی ہے، تاہم اس کا مقصد فوری فوجی کارروائی نہیں بلکہ محتاط نگرانی ہے۔

ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہماری بڑی فورس ایران کی طرف رواں دواں ہے، کئی جنگی جہاز ایران کے قریب جا رہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔‘‘

صدر نے مزید کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور یہ تعیناتی احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے۔ ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ایران کو پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر پھانسیاں دی گئیں تو کارروائی کی جائے گی، میری وارننگ کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کر دیں،‘‘ ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران بات چیت کے لیے تیار ہے تو امریکا بھی مذاکرات کے لیے کھلا ہے، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ ’’اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے تو امریکا دوبارہ کارروائی کرے گا۔‘‘

صدر ٹرمپ نے عالمی امور پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، گرین لینڈ کی سکیورٹی کے لیے نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، اور وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.