ریاض — ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ادارے کے مطابق، افطار دسترخوان لگانے کے لیے افراد اور غیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ انفرادی درخواستیں 25 جنوری تک وصول کی جائیں گی، جبکہ غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستیں 28 جنوری سے تین دن کے لیے وصول کی جائیں گی۔
حرمین اتھارٹی نے تاکید کی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل ضوابط کا بغور مطالعہ کیا جائے اور درخواستیں انہی اصولوں کے مطابق تیار کی جائیں۔
