کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں مشرق سے ہوائیں 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے