اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم عالمی ایونٹ میں بنگلادیش کی جگہ شامل کی گئی ہے، کیونکہ بنگلادیش نے آخری وقت میں ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کی قیادت رچی برینگٹن کریں گے۔ ٹیم کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔
اسکاٹ لینڈ گروپ سی میں انگلینڈ، اٹلی، نیپال اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
