برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر 28 جنوری کو چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے
یجنگ – برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیر اسٹارمر 28 جنوری کو چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر یہ دورہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم کیر اسٹارمر کا یہ دورہ 28 جنوری سے شروع ہو کر 31 جنوری تک جاری رہے گا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔