واشنگٹن ڈی سی، پاکستانی سفارتخانے میں یومِ  دفاع و شُہداء کے موقع پر پُر وقار تقریب کا انعقاد

واشنگٹن ڈی سی  میں پاکستان کے سفارتخانے میں یومِ  دفاع و شُہداءکے موقع پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں غیر ملکی سفارت کار، ملٹری اور سروسیز اتاشیوں ، امریکی حکومت کے  اہلکاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت  کی۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع عزم ،شجاعت اور قربانی کی لازوال یادیں لے کر آتا ہے،  تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ غیر متزلزل عزم اور شجاعت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفا ع کیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ  پاکستانی عوام کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے،  آپریشن بنیان المرصوص کے بعد پاکستان  کے بین الاقوامی تشخص میں مثبت  پیش رفت کا تسلسل  برقرار ہے ،یہ تسلسل ہمیں اور دُنیا کو باور کراتا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے  نا گزیر  ہے۔

سفیر کا کہناتھا کہ اب ہمیں اپنی معیشت کو نا قا بلِ تنسیخ سطح تک مضبوط بنانے  پر کام کرنا ہے، پاکستا ن نے معرکہ حق کے دوران کمال عزم و استقلال کا مظا ہرہ کرتے ہوئے  بھر پور جوابی کاروائی کی، جسکی دُنیا گواہ اور معترف ہے،    معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب  ہے ۔ ہماری مسلح افواج نے  سیسہ  پلائی دیوار کی مانند دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کیا۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے بروقت اور موثر  جواب کے ذریعے دُشمن کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی قِسم کی شر پسندی اور مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، معرکہء حق کے دوران شدید ترین حالات کے باوجود پاک فوج نے  محتاط کاروائی کی جو ہماری مسلح افواج کی پیشہ وارانہ ا خلاقیات اور اعلیٰ تربیت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے، ہماری افواج اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو اس وقت دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ ہم بحیثیت قوم ،اس چیلنج  کا مقابلہ کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے