بیجنگ — چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے الجیریا کا ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ نے دوپہر 12:01 بجے (بیجنگ وقت) لانچ سینٹر سے اڑان بھری اور سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں پہنچا دیا گیا۔
الجیریا کا یہ جدید سیٹلائٹ زمین کی منصوبہ بندی، قدرتی آفات کی پیش بینی اور ان کے اثرات میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں مدد ملے گی۔
چینی حکام کے مطابق یہ مشن چین کے لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 629واں مشن ہے، جس نے چین کی فضائی تحقیق میں مستقل کامیابی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ظاہر کیا ہے۔
