انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا

بولاوائیو — آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سُپر سکسز مرحلے کے اہم ترین مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 252 رنز اسکور کیے، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 253 رنز کا ہدف ملا ہے۔

بولاوائیو میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کنیشک چوہان نے 35 جبکہ سوریاونشی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ آر ایس امریش 29 رنز بنا سکے، جبکہ ویہان ملہوترا اور کھلن پٹیل نے 21، 21 رنز کے ساتھ ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔

پاکستانی بولرز نے مجموعی طور پر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عبدالسبحان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ پاکستان کی فتح کی صورت میں پاکستان اور بھارت دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، جس کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوگا۔

یہ مقابلہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے حوالے سے بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے