تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور — پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207 رنز اسکور کر دیے، یوں مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 208 رنز کا ہدف ملا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز میں صائم ایوب اور بابر اعظم نمایاں رہے، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مڈل آرڈر میں شاداب خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اس سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے، اور قومی ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز کلین سویپ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے