دونوں بھائی والد سے ملنا چاہتے ہیں ویزا نہیں دیا جارہا، عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا الزام

0

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں قاسم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں، اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے جبکہ انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔

قاسم خان نے کہا کہ کسی قیدی کو علاج سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے، جبکہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابلِ تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔

انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور بروقت مداخلت کریں تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اہلِ خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت مل سکے۔

قاسم خان کے بیان کے بعد عمران خان کی صحت، قید کی شرائط اور اہلِ خانہ سے ملاقات کے معاملے پر ایک بار پھر سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.