ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز نے پاکستان کے لیے 148 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

0

کولمبو — ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف 148 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ 65 رنز پر ابرار احمد نے کولن اکرمین کو 20 رنز پر آؤٹ کیا۔

بعد ازاں بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن محمد نواز نے اس کو توڑا اور پاکستان نے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان وکٹ نہ لے سکے، جبکہ سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے بالترتیب 2، 2 اور شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کا حتمی سکور 147 رنز پر آل آؤٹ ہوا۔

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہے، جن میں سے 27 میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے 2009ء میں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا جبکہ 2022ء میں بابراعظم کی قیادت میں فائنل میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.