پی ایس ایل 11 کی نئی فرنچائز حیدرآباد کی ٹیم کا نام اور لوگو سامنے آگیا

0

حیدرآباد — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل ہونے والی حیدرآباد کی نئی فرنچائز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز حیدرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریبِ رونمائی کے دوران نئی فرنچائز کا نام اور لوگو پیش کیا گیا۔ پی ایس ایل کی اس نئی ٹیم کا نام ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین‘ رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا آفیشل لوگو بھی منظرِ عام پر لایا گیا، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

حیدرآباد کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل 11 مزید رنگا رنگ اور مسابقتی ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین اب نئی ٹیم کی کھلاڑیوں کی سلیکشن اور آئندہ سیزن میں کارکردگی کے منتظر ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.