ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025 جاری، پاکستان کی رینکنگ اور اسکور میں بہتری

0

اسلام آباد – ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے اپنا مجموعی اسکور 28 تک پہنچا لیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان 136 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے، جبکہ 2024 میں پاکستان کی درجہ بندی ایک درجہ کم تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران گڈ گورننس، ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی اقدامات کے باعث پاکستان کے اسکور میں بہتری کا رجحان برقرار رہا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی کے اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی ہے بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے تاثر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے مقابلے میں 2025 میں دو مزید ممالک کو سروے میں شامل کیا گیا، یوں 2025 میں مجموعی طور پر 182 ممالک کا جائزہ لیا گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 180 تھی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں واضح کمی نوٹ کی گئی ہے اور اس عرصے میں پاکستان کی مجموعی رینکنگ میں چار درجے بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2025 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بھی یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ ہر تین میں سے دو شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جسے ادارہ جاتی شفافیت کی جانب ایک مثبت اشارہ قرار دیا گیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.