اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ہفتوں بعد غزہ میں جنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آج غزہ جنگ بندی سے متعلق ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیمی معاہدے کو توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو نے فون پر اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی، اس کے بعد چار عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں، حماس کی جگہ غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت کریں گے، اور حماس کی قیادت کو جلاوطن کر دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ اور نیتن یاہو کے ساتھ پیر کی رات کو ہونے والی اس ’ جذباتی’ کال میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر بھی شامل تھے۔