دسویں فیض فیسٹیول کا دوسرا دن: علم، ادب اور ثقافت کا حسین امتزاج

Second day of the 10th Faiz Festival: A beautiful blend of science, literature, and culture

لاہور – دسویں فیض فیسٹیول کا دوسرا دن بھی علم و ادب، فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں بھرپور رہا۔ فیسٹیول میں طلبہ، ادیب، شاعر، اداکار، صحافی اور خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ملکی مندوبین بھی اس ثقافتی تقریب میں موجود ہیں۔

فیسٹیول کے دوسرے روز 20 سے زائد سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں معروف دانشور، مصنفین اور صحافی مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے، جن میں سیاست میں سوشل میڈیا کے کردار، خواتین کی کامیابیاں، پنجاب کی سیاست، فلسطین کی صورتحال، نئی صحافتی ٹیکنالوجی اور سماجی مسائل شامل ہیں۔ پروگرام کا آغاز ثقافتی پرفارمنس سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں بک سٹالز کے ساتھ جیولری، دستکاری اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، جس سے شرکاء کو علم و ادب کے ساتھ ساتھ تفریح اور خریداری کے مواقع بھی میسر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے