سپر 8 مرحلے میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے: سلمان علی آغا

0

کولمبو – قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم سپر 8 مرحلے میں بھی مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی اگلے مرحلے کے چیلنجز کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ اہم ہے اور کوشش ہوگی کہ اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن پر بھرپور اعتماد ہے اور کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، سپر 8 میں مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا جس کے لیے حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور ٹیم مینجمنٹ ان پہلوؤں پر کام کر رہی ہے تاکہ اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

قومی کپتان نے شائقین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور سپورٹ ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.