سعودی کابینہ کا حوثیوں کو انتباہ، مسلسل حملوں کے نتائج بھگتنے کا اعلان

سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور طبی تعاون بڑھانے کی منظوری، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کو مسلسل حملوں کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔ سعودی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت کی سلامتی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ریاض میں ہوا۔ سعودی کابینہ نے حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا اپنی حالیہ مہلک کارروائیوں کے نتائج بھگتے گی۔ کابینہ نے مملکت کے دفاع اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سعودی مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔سعودی حکام نے بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری آمدورفت کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے