بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے ۔ جس کے مطابق پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی ہے۔

بھارت کے تمام ملٹری اور سول رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے