چاغی:گیس باؤزر میں زوردار دھماکا، ایک شخص جاں بحق،اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 افراد زخمی

0

بلوچستان کے ضلع چاغی میں تفتان بارڈر کے قریب گیس سے بھرے باؤزر میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان سمیت 3  افراد زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ تفتان بارڈر کے قریب پیش آیا جہاں اچانک گیس باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت میں اضافے کے باعث باؤزر میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب شاہوانی کے مطابق دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی مرکزِ صحت منتقل کر دیا گیا۔  جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ متوفی کی شناخت منور علی کے نام سے ہوئی ۔ جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم بھی دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہوئے تاہم وہ زخمی ہونے کے باوجود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کر دی ہیں ۔ فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں ۔ جہانزیب شاہوانی نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.