روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالر تک پہنچ گیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعت سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020سے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر 11.923ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا،جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ ترسیلات زر کا حجم 216ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.695ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ سرمایہ کاری کاحجم 72ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔

سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 518ملین ڈالر،نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.063ارب ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 114ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے