مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا۔ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 4.59 ڈالر اضافے کے بعد 64.19 ڈالر کا ہوگیا جبکہ برینٹ کروڈ آئل  2.86 اضافے کے بعد 70.35 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.