برازیل کی فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا، عمرہ کی ادائیگی

0

برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا، جس کی ویڈیو سعودی فٹبال کلب النصر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔

کلب کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ یہ کیتھلین سوزا کی زندگی کا ایک اہم اور جذباتی لمحہ ہے اور اس موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیو پیغام میں برازیلین فٹبالر کا کہنا تھا کہ وہ درست راستے اور مثبت تبدیلی کی تلاش میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہیں اور زندگی کے ملنے والے تحفے پر شکر گزار ہیں۔

اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجد الحرام سے تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں عمرہ زائرین میں کھجوریں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیتھلین سوزا گزشتہ دو برس سے سعودی عرب میں النصر کلب سے وابستہ ہیں اور اسی دوران اسلامی اقدار سے متاثر ہو کر انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.