ہاکی ٹیم کے مسائل کے حل تک مکمل تعاون جاری رہے گا: محسن نقوی

0

لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ہاکی ٹیم کو درپیش مسائل کے مکمل حل تک ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاکی پلیئرز کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور کھیل کے معاملات کو منظم بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں قیام کے انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ کی تمام تیاری آج رات تک یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت قومی وقار پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے والی ٹیم کے لیے اعلان کردہ فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے، جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.