اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشین کلیئر کرانے کے الزام میں 2 اہلکار گرفتار
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشین کلیئر کروانے کے الزامات میں دو اہلکاروں اور چار مسافروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ڈی جی ایف آئی اے نے معاملے کا نوٹس کر تحقیقات کا حکم دیا ، ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد کی تحقیقات میں دو اہلکار ملوث پائے گئے ۔ ایف آئی اے کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا ہے ۔
متن مقدمہ کے مطابق ایک ہفتے میں بارہ مسافروں سے پیسے لیکر امیگریشن کروائی گئی ۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔