ٹی20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

T20 World Cup: Super Eights stage begins today, Pakistan faces New Zealand

کولمبو — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈول تھا تاہم کولمبو میں بارش کے باعث سیشن منسوخ کرنا پڑا، جس سے ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی اور پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کے لیے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو ان کے ایکشن کے مطابق گیندیں کرائیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم گزشتہ چھ ماہ سے اس مرحلے کی تیاری کر رہی ہے، کھلاڑی پر اعتماد ہیں اور کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہترین ممکنہ الیون میدان میں اتارنے کی کوشش ہوتی ہے۔

سپر ایٹ میں پاکستان کے دیگر میچز

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنے اگلے میچز:

  • 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف
  • 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف
    کھیلے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے