شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھلنے میں تیزی اور گلاف پھٹنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیے گیے، رات کے درجہ حرارت معمول سے 1 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈزائد ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتے درجہ حرارت کی بنا پر گلگت ،غذر، بونجی، ہنزہ ،استور، چلاس میں گلاف پھٹنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت، گلیشئر پگھلنے کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔