نایاب فالکن پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

وائلڈ لائف ڈویژن نے پشاور ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جانے والے شکاری پرندے پیری گرین فالکن کو تحویل میں لیا۔ جسے کراچی سندھ منتقل کیا جارہا ہے تھا۔

پرندے کا ضروری معائنہ کیا گیا اور اسے قدرتی ماحول میں چھوڑنے کے لیے مکمل طور پر صحت مند قرار دیے جانے کے بعد آزاد کردیا گیا۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف پشاور مناہل وہاب نے کہا کہ غیر قانونی شکار، پرندوں کو پکڑنے اور وائلڈ لائف کی اسمگلنگ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں خفیہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے