ایران کی امریکا کو بالواسطہ وارننگ، “جنگ ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا”

0

ایران نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کی صورت میں اس کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا مشرقِ وسطیٰ اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتیں ایک نئی فوجی مہم جوئی کے لیے خطے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “12 روزہ جنگ” میں ایران کے مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اب افراتفری کے ذریعے دوبارہ دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔

غریب آبادی کا کہنا تھا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کی صلاحیت تو رکھتا ہے لیکن اسے ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا، اور کسی بھی تصادم کے نتائج خطے بھر میں عدم استحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تہران کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب لفظی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ خطے میں امریکی فوجی اڈوں، اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات اور ایران کے اتحادی گروہوں کی موجودگی کے باعث کسی بھی ممکنہ جنگ کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.