سعودی کابینہ نے پاکستانی وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے معاہدے کرنے کی اجازت دے دی۔
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابینہ نےسعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی، اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔
اس طرح کابینہ نےسعودی اور پاکستانی صحت کی وزارتوں کے درمیان ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سمیت تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی معاہدے کرنے کی منطوری دی ہے۔