پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے 20 پاکستانی عملےکے ارکان کو ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ بروقت  اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق  میں  ڈوبنے  والےکارگو  جہاز  سے 20  پاکستانی عملےکے  ارکان کو بحفاظت  ریسکیو کرلیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر میں موصول ہنگامی  اطلاع  پر کارروائی کی گئی، پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو فوری کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث متاثرہ جہاز میں سوار تمام 20 افراد کو بچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ریسکیو کیےگئے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کے انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے، یہ آپریشن ہر وقت سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکی مکمل تیاری کا مظہر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے